میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سرفہرست ہیں،مشعال ملک

بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سرفہرست ہیں،مشعال ملک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال ملک نے فلسطین اور ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلمانوں پر مظالم میں دنیا میں سرفہرست آنے والے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے جاری مظالم کو دنیا کے امن کے خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی تمام تر قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس سے متاثرہ لوگوں کو خوراک اور ضروری طبی سامان کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں