میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میں کوئی جماعت دوتہائی تو دور، سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے گی، شاہد خاقان

انتخابات میں کوئی جماعت دوتہائی تو دور، سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے گی، شاہد خاقان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر انتخابی عمل پر انگلیاں اٹھیں تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا کیونکہ انتخابات کو مشکوک بنائیں گے تو ملک نہیں چلے گا اور ا?ئندہ انتخابات میں کوئی جماعت دو تہائی اکثریت تو دور، سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا بیانیہ، لاڈلے اور سلیکٹڈ پلس جیسی باتیں الیکشن کو مشکوک بنا دیں گی، اگر انتخابات پر انگلی اْٹھی تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا لہٰذا اس تاثر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات نے ویسے ہی مشکلات کا باعث بننا ہے، انتخابی عمل پر انگلیاں اٹھائی گئیں تو یہ عمل ملک کو تباہی کے راستے پر لے جائے گا، آج سب کو اقتدار ایک طرف رکھ کر ملک کا سوچنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں