میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا کراچی میں سستی الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کراچی میں سستی الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد کراچی سے جدید ،سستی اور ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز کر رہے ہیں ، جس کو سندھ کے دیگر بڑے شہروں تک توسیع دی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس منصوبے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ، بہت جلد اس کو حتمی شکل دے دی جائے گی ، کیونکہ اوبر اور دیگر ٹیکسی سروس بہت زیادہ مہنگی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو سستی اور آرام دہ ٹیکسی سروس فراہم کریں۔ یہ اعلان انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے کام کا جائزہ لئے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہدایات دی ہیں کہ کراچی میں جاری پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام پروجیکٹس پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، تاکہ کراچی کا ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ شہریوں تک ان کا حق پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو بہترین ٹرانسپورٹ سروس مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کی لاگت سے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے کہ شہر میں بسوں میں اضافہ ہو اور ٹرانسپورٹ کے انفراسٹرکچر میں بہتری لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیزی سے کام جاری ہے ، جس کے تحت ملیر ہالٹ سے براستہ یونیورسٹی روڈ تا نمائش چورنگی 22 کلومیٹر میٹر کوریڈور بنایا جا رہا ہے ، یہ پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے ، جو کہ بایو گیس پر چلایا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں