میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کاگجرات فسادات  میں بی جے پی کے ملوث ہونے پراظہار تشویش

پاکستان کاگجرات فسادات میں بی جے پی کے ملوث ہونے پراظہار تشویش

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان نے 2002 کے گجرات(بھارت) فسادات کے دوران مسلم مخالف تشدد میں بی جے پی قیادت کے براہ راست ملوث ہونے کی تصدیق پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2002 کے گجرات(بھارت) کے ہولناک فسادات کے دوران دو ہزار سے زائد مسلمانوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کا موقف ہے کہ موجودہ وزیر اعظم جو اس وقت وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، تشدد کو ہوا دینے اور مسلمانوں کے قتل عام کے لیے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا کے حالیہ بیان نے پاکستان کے اس دیرینہ دعوے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ نے بھی پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے بی جے پی کے فیصلہ کن اقدامات سے گجرات میں ’’مستقل امن‘‘ قائم ہوا ہے۔ترجمان نے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت مخالف جرائم بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے کیے گئے۔ترجمان نے کہاکہ گجرات سانحہ کے دو دہائیوں کے بعد بی جے پی ایک بار پھر اپنی تفرقہ انگیز پالیسیوں کو کیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ بی جے پی کے دور حکومت میں، بھارت کا اپنی اقلیتوں، خاص طور پر بھارتی مسلمانوں کے ساتھ سلوک؛ امتیازی، توہین آمیز، نفرت انگیزاور تشدد سے بھرا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے موجودہ وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلیٰ گجرات کو 2002 کے گجرات فسادات میں بری الذمہ قراردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں