پاکستانی ،بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حشام ہادی خان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن بن گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ چیمپئین شپ کے فائنل میں حشام ہادی خان نے بھارت کے مادھوکامت کو مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔سہ روزہ چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، حشام ہادی نیدوسرے روزپہلی پوزیشن پرقبضہ جمایا اورپھر فائنل میں فتح پائی۔تین روزہ ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 11 ممالک کے 60پلیئرزنیشرکت کی جبکہ پاکستان کے گیارہ کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا جن میں سے پاکستان کے 6 پلیئرزنے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔پاکستان کے عفان سلمان تیسرے نمبرپررہے، مونس خان نے انڈر16 اوراحمد سلمان نے انڈر12 ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ پاکستان نے ایونٹ کا اختتام نمبرون ٹیم کی حیثیت سے کیا۔