میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیمرا  کی اعظم سواتی کی تقریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی

پیمرا کی اعظم سواتی کی تقریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ((پیمرا) نے سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے۔ اعظم سواتی کی ریاستی اداروں کے خلاف تقریر نشر کرنا پیمرا آرڈیننس، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات آئین کے آرٹیکل 19 کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پیمرا اعلامیے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس معطل کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کو رات دیر گئے اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار کر کے ان کے خلاف سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں