میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران کا اسمبلیوں سے نکلنے کا بیان، باپ بیٹے میں اختلاف

عمران کا اسمبلیوں سے نکلنے کا بیان، باپ بیٹے میں اختلاف

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیاسی صورتِ حال کنٹرول میں ہے، جب تک اللہ نہ چاہے کوئی بھی مجھ سے وزیر اعلیٰ کا عہدہ نہیں چھین سکتا، ہم اپنی مدت پوری کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مختصر عرصے میں فلاح و بہبود کے بے پناہ کام کیے ہیں، ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔ دوسری جانب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ ستائیس جولائی کو اللہ نے سرخرو کیا اور پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنایا، اس دن سے ہم بونس پر چل رہے ہیں اور ہم وعدے پر قائم ہیں۔مونس الہیٰ نے ٹوئٹ میں کہا کہ جس دن عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں