میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں ویکسینیشن کے بغیر مساجد میں نماز پرپابندی

سندھ میں ویکسینیشن کے بغیر مساجد میں نماز پرپابندی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبائی محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ سندھ بھر میں صرف ویکسینیڈ افراد کو مساجد میں نماز کی اجازت ہوگی۔ کورونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اقدامات کئے جارہے ہیں، اور این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلا کے تدارک کیلئے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ویکسینیڈ افراد کو ہی مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ نماز اور مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ صوبے بھر کی تمام مساجد میںسے کارپٹ ہٹا دیئے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں