میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کی طبیعت میں بہتری

وزیراعلیٰ سندھ کی طبیعت میں بہتری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اورگذشتہ روزتک بخار کی معمولی علامات تھیں۔وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی طبیعت میں بہتری پران کا دوسرا کرونا ٹیسٹ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے پر آئسولیشن ختم کرینگے ۔امکان ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ آئندہ ہفتے سے باقاعدہ ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کرینگے ۔اس کے علاوہ کورونا وائرس،دیگر بیماریوں کے شکار وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز شیرازی کی طبیعت ناسازہے اور وہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم کورونا وائرس سے متاثر رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور جام اکرام کی طبیعت میں بہتری آئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں