میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران فاروق قتل کیس میں مجرموں کے گرد گھیراتنگ

عمران فاروق قتل کیس میں مجرموں کے گرد گھیراتنگ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کاشف خان کامران اور افتخار حسین کو مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے کاشف خان کامران اور افتخارحسین کے دائمی وارنٹ جاری کئے تھے۔افتخارحسین پر عمران فاروق کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ جبکہ کاشف خان کامران قتل کیس میں ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔واضح رہے کہ جون 2020ء اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں گرفتار ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور افتخار حسین کے علاوہ اشتہاری ملزمان محمد انور اور کاشف کامران کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔اڈیالہ جیل میں قید ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی نے کیس کا فیصلہ ویڈیو لنک کے ذریعے سنا تھا، جبکہ ملزمان کے اہلِ خانہ فیصلہ سننے کے لیے کمرہ? عدالت میں موجود تھے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو برطانیہ میں قتل کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں