میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ: تاجروں کے مطالبات منظور، مارکیٹیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت

سندھ: تاجروں کے مطالبات منظور، مارکیٹیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومتِ سندھ نے کراچی کے تاجروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے انھیں رات 8 بجے تک کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دیدی، تاہم انھیں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔تاہم کراچی کے تاجروں نے سندھ حکومت کے اس فیصلے کو یکسر مسترد کردیا تھا۔ تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا قابلِ عمل نہیں بلکہ صبح 10 سے رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے۔اس ضمن میں حکومت اور کراچی کی تاجر برادری کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں تاجروں کے مطالبات مان لی گئے۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تاجروں اور کاروباری طبقے کو مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلی رکھنی کی اجازت دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں تمام مارکیٹس اور بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مارکیٹ ایسوسی ایشنز، دکان مالکان اور شہریوں سے توقع ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کی جائیگی، تمام شہری دکاندار و خریدار سمیت ہر ایک کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں