میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ عائزہ خان کامداحوں کو ماسک پہن کر ہیرو بننے کا مشورہ

اداکارہ عائزہ خان کامداحوں کو ماسک پہن کر ہیرو بننے کا مشورہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو ماسک پہن کر ہیرو بننے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئرکی جس میں انہوں نے ماسک پہناہوا ہے ا ور انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنارکھا ہے۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ ہیر و بننا چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر باہر نکلیں اور اپنا اور اپنی فیملی کا بہت خیال رکھیں۔ ماسک پہننا ہی احتیاط ہے ، ایسا کر کے لوگ ہیرو بنیں۔عائزہ خان کی تصویر اورپیغام کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا اور متعدد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے صورتحال بدتر ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں