میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر علوی کا پروٹوکول روکنے کی کوشش

صدر علوی کا پروٹوکول روکنے کی کوشش

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے پروٹوکول کو سماجی تنظیم ‘فکس اٹ’ کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔وی آئی پی پروٹوکول صدر پاکستان عارف علوی کومہنگا پڑگیا، محمد علی سوسائٹی کے قریب سماجی تنظیم فکس اٹ نیعارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی کوشش کی، جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار فکس اٹ کے رضا کاروں کو روکنے کے لیے ان کی منتیں کرتے رہے ۔فکس اٹ کراچی کے صدر صداقت علی نے سوشل میڈیا پر صدر عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی صاحب الیکشن سے پہلے آپ لوگوں نے بہت بڑے دعوے کیے آپ کو شرم آنی چاہئے ، اب آپ لوگوں کا یہ حال ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد وی آئی پی موومنٹ میں جا رہے ہیں۔فکس اٹ کی جانب سے وائرل کی جانے والی ویڈیو میں فاسٹ ٹریک سے پروٹوکول گزر رہا ہے تاہم دیگر ٹریکس پر عام ٹریفک رواں دواں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں