ڈریپ کا کورنگی میں ہومیو پیتھک دوائیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کراچی کی ٹیم نے کورنگی صنعتی ایریا میں ہومیو پیتھک دوائیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دوائوں کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء شامل کرنے پر فیکٹری کو سیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے پیر کی شب کورنگی صنعتی ایریا میں چھاپے کے دوران ہومیو پیتھک دوائیں تیار کرنے والی فیکٹری میں عملے کو مزید مال تیار کرنے سے روک دیا۔ ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں ہومیو پیتھک دوائیں تیار کرنے کے لئے خام مال فارم سات کے بغیر استعمال کیا جا رہا تھا اور دوائوں کی تیاری میں ایلوپیتھک اجزاء کا بھی استعمال سامنے آیا ہے جس پر شہریوں کے مفاد پر دوائوں کی تیاری سے روکا ہے اور فیکٹری کو سیز کردیا گیا ہے ۔