میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین لیز دیے جانے کا انکشاف

کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین لیز دیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے سرکلر ریلوے کی زمین لیز پر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ریلوے حکام نے سرکلر ریلوے لائن پر قائم تجاوزات کی لیز سے متعلق ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور متعلقہ محکمے کو خط لکھا ہے ۔ریلوے حکام کے اس خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرکلر ریلوے کی زمین پٹرول پمپ، پارکنگ اور گودام کے لیے لیز پر دی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ لیز پر دی گئی زمینیں ضلع وسطی، جنوبی سمیت دیگر اضلاع میں ہیں،لیز پر دی گئی زمین میں وزیر مینشن، گلبائی، لیاقت آباد اور پاپوش نگر کے علاقے شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کی زمین پر سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم بھی دیا ہے ۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شہری انتظامیہ کی جانب سے صدر، ایمیریس مارکیٹ، اس سے ملحقہ علاقوں، ایم اے جناح روڈ، لائٹ ہاوس، برنس روڈ اور اطراف، پی سی ایس ایچ ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ہے ۔اس آپریشن کے تحت ناصرف ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے بلکہ جگہ جگہ ٹریفک جام کا سبب بننے والے ٹھیلوں، پتھاروں اور اسٹالز کا بھی صفایا کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں