میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کردیا جس میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش 30 نومبر تک جاری رہے گی جس میں امریکا، برطانیا، روس اور چین سمیت 50 ممالک کے 250 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں۔ آئیڈیاز 2018 نمائش میں روس کی نمائندگی کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے دو جنگی بحری جہاز بھی نمائش میں ہوں گے ۔دیگر اہم ممالک میں ، اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ، جنوبی کوریا،یوکرائن شامل ہیں۔چار روز تک جاری رہنے والی دفاعی نمائش کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی پلان جاری کیا گیا ہے ۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستا اختیار کریں۔دفاعی نمائش کے 4 دن اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر روڈ کو صبح 7 بجے سے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ شام 6 بجے کھول دیا جائے گا، رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر یا علاقے میں جا سکیں گے ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والا روڈ بھی عام ٹریفک کے لبے بند ہو گا، شہید ملت روڈ سے آنے والی ٹریفک جیل فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ سے غریب آباد جا سکے گی۔براؤن رنگ اور زرد رنگ کی پٹی والے بیریئر عام پبلک کے لیے بند ہوں گے جبکہ آسمانی رنگ اور میرون پٹی والے بیریئر سے ہیوی ٹریفک کو متبادل روٹ بھیجا جائے گا۔پلان کے مطابق کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر، نیپا چورنگی، میلینیئم اور کارساز سے متبادل راستا دیا جائے گا۔لیاقت آباد، غریب آباد سے کارساز آنے والی عام ٹریفک کو صہبا اختر روڈ کی طرف موڑا جائے گا، صہبا اختر سے ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ یو ٹرن سے کے ڈی اے سوسائٹی کی طرف بھیجا جائے گا۔نیو ٹاؤن سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد جانے دیا جائے گا، صرف مخصوص اسٹیکر لگی ہوئی گاڑیاں اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی، جہاں وہ مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی اور عام ٹریفک کو اسٹیڈیم پل سے اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا، تمام روٹس اور راستوں پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں