ایم ڈی کیٹ پر چہ لیک ، ایف آئی اے میں ڈاکٹر ونود کمار سمیت دیگر کا گھیرا تنگ
شیئر کریں
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا پرچہ لیک کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا۔ایف آئی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ ڈاکٹر ونود کمار کے نمبر سے لیک ہوا، ان موبائل فون کو تحویل میں لے کر فرانزک کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ونود کمار کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج ریکور کیے، انہوں نے ایک واٹس ایپ گروپ میں 21 ستمبر 2024 کو رات 8:16 پر پرچہ شیئر کیا تھا۔مشتبہ ٹیسٹ پیپر 5 مختلف واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کیا گیا جبکہ پیپر 2 نمبرز کو انفرادی طور پر بھی بھیجا گیا۔ وائس نوٹ اور اسکرین شارٹ شواہد نے ڈاکٹر ساجد محمود کے بھی شامل ہونے کی نشاندہی کی،اس میں مزید بتایا گیا کہ دستیاب پتے پر سرچ وارنٹ حاصل کر کے گئے لیکن ڈاکٹر ساجد محمود وہاں رہائش پذیر نہیں تھے، سی ڈی آر و دیگر ریکارڈ کی مدد سے تلاش کی گئی مگر تاحال معلومات حاصل نہ ہو سکی، ڈاؤ یونیورسٹی کے 6 مشتبہ ملازمین کے موبائل فون کا فرانزک جاری ہے۔