میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں ڈاکو اور پولیس گٹھ جوڑ ، 7کروڑ تاوان کی رقم غائب ، مغوی قتل

سندھ میں ڈاکو اور پولیس گٹھ جوڑ ، 7کروڑ تاوان کی رقم غائب ، مغوی قتل

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز ) حیدرآباد کے مغوی کی شکارپور میں ہلاکت، سندھ حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، بااثر ڈی آئی کا چہیتے ایس ایچ او نیک محمد کھوسو سمیت پولیس پارٹی بری الذمہ، سات کروڑ روپے تاوان کے بھی گم ہونے کی افواہیں، تفصیلات کے مطابق تین دن قبل ٹنڈوجام کے رہائشی حسن نثار نظامانی کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی حیدرآباد نے اپنے خاص ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی سربراہی میں پولیس پارٹی شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین بھیجی تھی پولیس کے مطاان اغواء کاروں نے پولیس کی پہنچنے کی خبر ملنے پر مغوی کو منتقل کر رہے تھے کہ مقابلہ ہوگیا اور اغوا کاروں نے مغوی کو قتل کردیا جبکہ پولیس نے ایک اغوا کار اعجاز ببر کو ہلاک کرنے دعویٰ کیا تاہم ورثاء کے مطابق اعجاز ببر تین سے پولیس کی تحویل میں تھا، پولیس کے بدلتے بیان نے کاروائی اور مقابلے کو مشکوک کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی دن کی روشنی میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیور اعجاز ببر اور ریسنگ کے ذریعے پہنچے تو ملزمان مغوی کو گولی مار کر گنے کے فضل میں اتر کر فرار ہوگئے ڈی آئی جی حیدرآباد کا یہ دعویٰ کا ملزمان گھیراؤ جاری ہے بھی بے بنیاد نکلا، حیدرآباد میں کافی عرصے سے ڈی آئی جی کے عہدے پر تعینات طارق رزاق دہاریجو کی سیاسی پشت پناہی کے باعث سندھ حکومت اور محکمہ داخلہ مغوی کی ہلاکت جیسے بڑے واقعے پر تحقیقات کرانے سے گریزاں ہے، نیک محمد کھوسو نامی ایس ایچ او کی وجہ شہرت بھی مشکوک پولیس مقابلوں سمیت لوگوں کو اٹھا کر گم کرنا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد نے ریجن میں ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کو طاقتور کردیا جس کے باعث مختلف اضلاع کے اعلیٰ پولیس افسران میں بی چینی پائی جاتی ہے، حیدرآباد پولیس نے مقتول مغوی حسن نثار نظامانی کی اغوا کیس میں یوسی؛ 69 کے وائس چیئرمین ندیم ملاح اور شیرو ملاح کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، لدوسری جانب مغوی کے ورثاء کی جانب سے سات کروڑ روپے تاوان کی رقم پولیس کے حوالے کرنے اور گم ہونے کی باتیں بھی زیر گردش ہیں تاہم حیدرآباد پولیس کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں