اسرائیل کا ایران میں ملٹری تنصیبات پر فضائی حملہ4 فوجی شہید
شیئر کریں
اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل سازی کی تنصیبات، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں و دیگر اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں4 ایرانی فوجی شہید ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ ایران پر فضائی حملے مکمل کر لیے ہیں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کیے جاتے تھے۔قبل ازیں، ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں کا ناکام بنا دیا گیا ہے، بعد ازاں، ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ آج صبح اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں 2 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔ادھر، اسرائیل کی ڈیفینس فورسز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ یہ ایرانی حکومت کی جانب سے ’مہینوں سے جاری حملوں‘ کے جواب میں تھا۔اسرائیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایران میں فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا نے ابتدائی طور پر حملوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ کچھ آوازیں تہران کے آس پاس فضائی دفاعی نظام سے آئی ہیں۔\ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ زور دار دھماکوں کی آوازیں مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے سنی گئیں لیکن ابتدائی رپورٹس کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا، مزید کہنا تھا کہ زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر تازہ صورت حال میں بتایا گیا ہے کہ ’امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تہران کے ایئرپورٹس پر آپریشن‘ معمول’ کے مطابق ہے’۔تسنیم خبر رساں ادارے نے کہا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کے جن اڈوں پر حملہ کیا گیا وہاں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تہران میں ایک شہری نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتایا’ کم از کم 7 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس نے قریبی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا’۔