اسرائیلی فوج کا 310 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
اسرائیلی فوج نے اپنے 310 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 310 ہلاک فوجیوں کے اہلخانہ کو مطلع بھی کر دیا ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ 229 اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق بھی اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب غزہ پٹی میں زمینی کارروائی کا بھی دعوی کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق زمینی دستوں نے فضائیہ کی مدد سے الشجاعیہ میں رات گئے محدود کارروائی کی، اس دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا گیا۔