میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں