میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینئرصحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا ،اسلام آبادکے میں تدفین

سینئرصحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا ،اسلام آبادکے میں تدفین

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ؒ سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنمائوں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی، مراد سعید اور پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ئوں نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شرکا کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11قبرستان میں ان کے والد اور شہید بھائی کی قبر کے قریب کی گئی۔ ارشد شریف کی نماز جنازہ کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی۔انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لیے سندھ پولیس، ایف سی بھی تعینات کی گئی ، مجموعی طور پر 3 ہزار 792 سکیورٹی اہلکار فیصل مسجد کے اطراف میں تعینات رہے، 3 ایس پیز، 5 اے ایس پیز،ڈی ایس پیز،کی سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ، فیصل مسجد کے اطراف میں سکیورٹی پر 6 انسپکٹرز،ایک ہزار 10 کانسٹیبلز تعینات کئے گئے تھے، سندھ پولیس کے 204،ایف سی کے 2ہزار 500 اہلکار سکیورٹی پر مامور رہے ۔یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چار روزقبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں