میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں، عمران خان

غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں، عمران خان

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی رجیم چینج کے ہینڈلرز اپنے ادارے میں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے، غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں، ارشد شریف کو انہوں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور اس معاملے پر کسی بھی فورم پر بلا لیا جائے تمام تفصیلات سامنے لے آؤں گا۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرامن ہو گا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو میں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا، کسی بھی فورم پر بلا لیا جائے تمام تفصیلات سامنے لے آؤں گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی رجیم چینج کے ہینڈلرز اپنے ادارے میں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے، دوسری صورت میں عوامی مینڈیٹ کی اہمیت ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں عمران خان نے کہا کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں