جرأت کی جانب سے جامعہ بنوریہ کی وضاحت کا خیرمقدم
شیئر کریں
جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مکھوٹے میں قبضوں ، بھتوں اور مکروہ دھندوں میںملوث بنوریہ قبضہ گروپ کی ایک تفصیلی وضاحت ادارہ جرأت کو موصول ہوئی ہے۔ مفتی نعمان کے دستخط سے ملنے والی یہ وضاحت دراصل بنوریہ قبضہ گروپ کی تمام دروغ گوئیوں اور بے ایمانیوں کو ایک دستاویزی حیثیت دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ ادارہ جرأت کی جانب سے اس دستاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کے ایک ایک نکتے کا ازسرنو محاکمہ اور محاسبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علماء کے درمیان فساد پیدا کرانے والا یہ خاندان اپنی اصل او رنقل میں ہر طرح سے بدمعاملگیوں میںملوث ہے۔ ان کے قبضوں کو ثابت کونے کے لیے کسی اور کی نہیں خود بنوریہ مدرسہ کی اپنی جگہ کی اصل حیثیت کا تعین کرالیا جائے تو قبضوں کی وضاحت خود بخود ہو جاتی ہے۔ مگر اس حوالے سے اُن کی خدمت میں بنوریہ قبضہ گروپ کے مدرسے کے اصل کاغذات چھاپ کر اس کی نوعیت واضح کردے جائے گی۔ نیز یہ بھی بے نقاب کردیا جائے گا کہ دو نابینا بھائیوں کو بے دخل کرکے آس پاس کی زمینوں پر قبضے کیے گئے۔ اس حوالے سے زمینوں میں ہیر پھیر کے تمام ثبوت جرأت تحقیقاتی سیل نے حاصل کرلیے ہیں ، جس کے عکس تفصیلی رپورٹوں کا حصہ بنیں گے۔مذکورہ قبضہ کی زمینوں پر قائم عمارتیں بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے منطور شدہ طریقوں سے مناسبت نہیں رکھتیں، اس امر کو بھی واضح کردیا جائے گا۔ بنوریہ قبضہ گروپ نے روایتی الفاظ کا سہارالے کر اپنی جس معصومیت کاڈھنڈورا پیٹا ہے، وہ تو خود اُن کے متعلقین کے بیانات سے ہی باطل ثابت ہو جاتی ہے۔ جہاں تک بنوریہ قبضہ گروپ سے موقف لینے کا معاملہ ہے تو روزنامہ جرأت اپنے پیشہ ورانہ تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس ضمن میں بنوریہ قبضہ گروپ سے وابستہ مولانا سیف اللہ ربانی سے ابتدا میں ہی آگاہی لی گئی تھی، مگر اُن کا جواب تھا کہ جہاں بنوریہ قبضہ گروپ پر اتنے الزامات ہیں تو یہ بھی سہی۔ یہ وضاحت روزنامہ جرأت کے پاس محفوظ ہے ، مفتی نعمان جب چاہیں اُن کی خدمت میں پیش کردی جائے گی۔ اپنی ناجائز دولت کے تکبر اور اثرورسوخ کے غیرمعمولی دھوکے کے شکار یہ بچے سرے سے جانتے ہی نہیں کہ اُن کے دھوکوں کی داستان کہاں کہاں اور کتنی پھیلی ہوئی ہے۔ روزنامہ جرأت نے اُن کی وضاحت کے ایک ایک نکتے کو ثبوتوں کے ساتھ باطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔