میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اوسی جاری کرنیوالوں کوبھی کٹہرے میں لایاجائے ،آفاق احمد

این اوسی جاری کرنیوالوں کوبھی کٹہرے میں لایاجائے ،آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین آفاق احمد نے نسلاٹاورسمیت غیر قانونی تعمیرات کو مہندم نے کے عدالتی حکم کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نسلا ٹاورسمیت متعددتعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر مہندم کرنے کا فیصلہ قانونی سہی لیکن ادھورا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر میں نہ صرف عوام اور بلڈرکے کروڑوں روپے ا خرچ ہوتے ہیں بلکہ اسطرح کی عمارتیں کچی آبادیوں یا غیرقانونی گوٹھوں کی طرح رات کے اندھیرے میں اچانک تعمیر نہیں ہوتیں بلکہ انکے مکمل ہونے میں مہینوں نہیںسال تک لگ جاتے ہیں، اور اسطرح کی تعمیرات سے پہلے صوبے اور شہر کے ایک درجن سے زیادہ اداروں سے اپنی زمین اور تعمیرات کی مکمل دستاویزات دکھاکر تعمیرات کر اجازت حاصل کی جاتی ہے،اگر اسطرح کی تعمیرات غیرقانونی ہیں تو اسکی تعمیر کی اجازت دینے والے تمام ادارے جس میںوفاقی ادارا بھی شامل ہے،سب شریک جرم ہیں اس لئے تعمیرات کے انہدام کے ساتھ ساتھ اس جرم میںشریک افسران کو بھی کٹہرے میں لایا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ رائیل ٹاورکے بعد نسلا ٹاورکے انہدام کا فیصلہ قانونی سہی لیکن کراچی سے تعمیراتی صنعت پنچاب منتقل ہونے کا باعث بنے گا جس سے اس صنعت سے وابستہ لاکھوںلوگوں کو بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں