داعش لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا، روسی میڈیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ۔ روسی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد آپریشن کیا جس میں داعش کا 48سالہ سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے ۔پینٹاگون کے سینئر عہدیدا ر کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔پینٹاگون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا ہدف بغدادی ہی تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بغدادی کے مارے جانے کی تصدیق ابھی ہونا باقی ہے ۔واضح رہے کہ ہفتے کی شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے ۔