سابق قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ اسپتال منتقل
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید خورشید شاہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خورشیدشاہ کو دل کے عارضے کے باعث این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پرخورشیدشاہ کامکمل طبی معائنہ کیاجائے گا اور میڈیکل رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثو ں کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔