میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طوفان ''کیار'' سے براہ راست پاکستان کو خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

طوفان ''کیار'' سے براہ راست پاکستان کو خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان” کیار” شدت اختیار کر گیا جو کراچی کے جنوب مشرق میں 950کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شمال مغرب کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے تاہم اس سے براہ راست پاکستان کی کسی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ نے خبردار کیا کہ ”کیار ”بحیرہ عرب کا اس سال کا تیسرا طوفان ہے اور ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر کراچی سمیت زیریں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں 28سے 30اکتوبر کے درمیان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں