میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادی مارچ ،کراچی کے 6 اضلاع سے آج قافلے نکلیں گے

آزادی مارچ ،کراچی کے 6 اضلاع سے آج قافلے نکلیں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام ف کاآزادی مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہو گا۔آج 27 اکتوبر کا دن بطور یکجہتی کشمیر منایا جائے گا،آزادی مارچ کے لیے کراچی کے 6 اضلاع کے صدر مقامات سے جے یو آئی ف کے قافلے آج صبح 9 بجے نکلیں گے جو سہراب گوٹھ پر اکٹھے ہوں گے ، ضلع غربی کا مرکزی قافلہ حبیب بینک ناظم آباد نمبر 2 قدسیہ مسجد کے سامنے سے روانہ ہو گا جس کی قیادت مولانا عمر صادق، قاری محمد عثمان، فخر الدین رازی اور حافظ نعیم کریں گے ،ضلع جنوبی کا قافلہ بوٹ بیسن سے روانہ ہو گا جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا نورالحق، قاری روح الامین اور مولانا عبداللہ بلوچ کریں گے ، ضلع ملیر کا قافلہ داد چورنگی لانڈھی سے روانہ ہو گا جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی، مفتی حنیف، مولانا اجمل شیرازی سمیت دیگر کریں گے ،کراچی کے ضلع شرقی کا قافلہ پٹیل پاڑہ اور سہراب گوٹھ سے روانہ ہو گا جس کی قیادت مولانا عبدالکریم عابد، مولانا فتح اللہ، مولانا غیاث، فاروق سید و دیگر کریں گے ، ضلع وسطی کا قافلہ سخی حسن چورنگی سے روانہ ہو گا جس کی قیادت مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا زرین شاہ ، مولانا خیر الحق ابرار، مولانا گل محمد طالونی کریں گے ،ضلع کورنگی کا قافلہ مہران ٹاؤن کورنگی سے نکلے گا اور اس قافلے کی قیادت ضلعی امیر مفتی عبدالحق عثمانی، قاری فیض الرحمن عابد، مولانا فاروق خلیل کریں گے اور گڈاپ ٹاؤن سے قافلہ ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی قیادت میں گلشن معمار سے روانہ ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں