میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیازی خان کا ذریعہ معاش کیا ہے،کاغذی شیر دوبارہ لندن میں بلا ن کر بیٹھ گیا، آصف زرداری

نیازی خان کا ذریعہ معاش کیا ہے،کاغذی شیر دوبارہ لندن میں بلا ن کر بیٹھ گیا، آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور( بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے (ن) لیگ اور تحریک انصاف کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوڑا نیازی پھر معافی مانگ کر آگیا ہے ،کوئی پوچھے نیازی خان کا ذریعہ معاش کیا ہے؟یہ پورا خاندان شوکت خانم ٹرسٹ پر زندہ ہے،کاغذی شیردوبارہ لندن میں بِلا بن کربیٹھ گیاہے،میاں صاحب زبردستی ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹر کرنا چاہتے ہیں تاکہ عالمی اداروں سے سخت سرائط پر قرض لیں تاکہ انہیں کہا جائے کہ فوج اور دوسرے اداروں کی تعداد کم کرو لیکن ہم ایسا نہیںہونے دیں گے ، نیازی اور پڑھے لکھے پنجاب کے جعلی لیڈر جیل کی گرمی برداشت نہیں کر سکتے ،کارکن ہمت نہ ہاریں بلکہ بھرپور تیاری کریں ، پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلاول ہائوس لاہور میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب اور قبل ازیں گوجرانوالہ ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنا نام اور ذات بدلنے والے کے پاس دوسروں پر تنقید کے سوا کوئی پروگرام نہیں ۔ کہتا ہے میں نیا پاکستان بنا ئوں گا ۔ میں پشاور جاتا ہوں وہاں تو سوائے ایک پل کے کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ وہاں صرف ہمار ے دور کے کالجز اور یونیورسٹیاں ہیں یا عوامی نیشنل پارٹی یا وفاقی حکومت کے منصوبے ہیں لیکن انہیں بھی روک دیا گیا ہے ۔ یہ کس قسم کا نیا پاکستان بنائے گا، کیا کشمیر کو فتح کر کے پاکستان کے ساتھ شامل کر ے گا ۔ اس کی اپنی پارٹی کی خواتین جو کہہ رہی ہیں وہ سب نے سنا ہے ۔ وہ شخص نیا پاکستان بنانے چلا ہے جس کی اپنی داستانیں پور ی دنیا میں مشہور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کوئی نیازی سے پوچھے ا س کا ذریعہ معاش کیا ہے ؟ اس کا پورا خاندان شوکت خانم پر چلتا ہے ۔ شوکت خانم ایک ٹرسٹ ہے جس کی زمین میاں صاحب سے لی گئی، جبکہ اس کی مشینری بی بی شہید کے دور میں بغیر ڈیوٹی کے امپورٹ کی گئی ۔ یہاں پر ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر لوگوں کے ٹرسٹ ہسپتال ہیں ،چلتے ہیں لیکن وہ لوگ ا س طرح ان پر سیاست نہیں کرتے۔ نیاز ی نے اپنے والد کے نام پر سیاست کیوں نہیں کی، اس پر کوئی دھبہ لگا ہوگا؟انہوںنے کہا کہ کا غذی شیر دوبارہ لندن میں بِلابن کر بیٹھ گیا ہے، انہوںنے پاکستان کی ساری دولت لوٹ لی ہے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ میاں صاحب اگر عدالت نہیں آتے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں ،شرجیل میمن تو تحقیقات میں شریک رہا ،لیکن اسے گرفتار کیا جاتا ہے۔ شہزادی اورشہزادہ چالیس چالیس گاڑیوں کے ساتھ آتے ہیں اورانہیں ایک دن میں ضمانت مل جاتی ہے۔ مجھے پہلے گرفتار کیا جاتا اور کیس بعد میں ڈھونڈے جاتے تھے کہ کیس کیسے بنائیں ۔ بیوقوف سیاستدانوں کو پتانہیں کہ اوران کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ غلام اسحاق کے دور میں گیارہ کیسز جیل میں جیتا تھا او راب بھی جو کیس بنائے گئے ہیں اس کے لیے میں سارے پنجاب میں جا جا کر کیس لڑا ہوں اور سارے کیس جیتا ہوں ۔ نیازی اور پڑھے لکھے پنجاب کے جعلی لیڈر جیل کی گرمی برداشت نہیں کر سکتے ۔ہم ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے ۔ جب تک بھٹو کا نام ہے عوام کا راج ہوگا او ریہ جنگ چلتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا ماحول بن رہا ہے اس لیے کارکن بھرپور تیاریاں کریں۔پیپلزپارٹی کے پاس تین لیڈر ہیں جو میدان میں ہیں۔ آصفہ بھٹو خالہ کے ساتھ سندھ ،میں اور بلاول پنجاب اور خیبر پختوانخوا کو کور کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں