میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈاکو راج، دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی میں ڈاکو راج، دودھ کے بیوپاریوں سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ورنگی ٹائون فرید کالونی میں ملک شاپ پر دودھ کے بیوپاریوں سے مسلح ڈکیت 45 لاکھ روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی جانب سے شہر میں جلد اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔دکاندار کے مطابق دودھ کے بیوپاری اورنگی ٹائون میں سپلائی کیے جانے والے دودھ کی رقم جمع کر رہے تھے، دودھ کے بیوپاری دودھ کی دیگر دکانوں سے کلیکشن کرتے ہوئے فرید کالونی میں آخری دکان پر پہنچے تو ڈکیت بھی تعاقب کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔ڈکیتوں نے بیوپاریوں پر اسلحہ تان لیا اور ڈبے میں موجود رقم چھین لی اور بآسانی فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ڈکیتوں کی تعداد 5 تھی اور سب ڈکیتوں کے ہاتھوں میں اسلحہ موجود تھا جبکہ سب موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔ایس ایچ او مومن آباد سب انسپکر انصار احمد کے مطابق مِلک شاپ پر دودھ کے بیوپاریوں سے واردات 10 سے 11 بجے کے درمیان ہوئی، دودھ کے بیوپاریوں کو رقم کی کلیکشن کرنے کے بعد بھینس کالونی جانا تھا لیکن آخری ملک شاپ پر رقم کی کلیکشن کے دوران مسلح ڈکیت ان سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔انھوں نے بتایا کہ جس جگہ رقم کلیکشن کی جا رہی تھی وہاں کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں تھے جس وجہ سے مسلح ملزمان واردات کرکے بآسانی فرار ہوئے، پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کر کے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں