میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 786 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔ جس پر مسافروں اور عملے میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا، ڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز کی دوبارہ جدہ ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی، تمام مسافروں کو بحفاظت جدہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں