میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
درجنوں مزدوروں کی جبری برطرفی ،عارف بلڈرز نے ظلم کابازار گرم کر دیا

درجنوں مزدوروں کی جبری برطرفی ،عارف بلڈرز نے ظلم کابازار گرم کر دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عارف بلڈرز کی زیادتیاں اور جبری برطرفیاں، مزدور مزاحمت تحریک کا پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ، 80 سے زیادہ مزدوروں کو بغیر جواز کے نکال دیا گیا ہے، بقایاجات ادا نہیں کی جا رہیں، کیسز میں نامزد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مظاہرین، تفصیلات کے مطابق پورھیت مزاحمت تحریک اور مقامی مزدوروں کی جانب سے عارف بلڈر کی زیادتیوں اور ملازمین کو نوکریوں سے جبری برطرف کیے جانے کے خلاف کامریڈ مسرور شاہ ،کامریڈ نثار لغاری، ستار چھلگری، امجدرند، فتح محمد گوپانگ ،ممتاز عالمانی اوراعجاز چھلگری سمیت دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مزدوروں نے بتایا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے عارف بلڈر کے پاس مزدوری کر رہے ہیں عارف بلڈرز زمینیں خرید کا ان پر شہری آبادی کے منصوبے تشکیل دے رہاہے لیکن اس کے پاس کام کرنے والے 70 سے 80 مزدوروں کو بغیر کسی جواز کے نکال کر روزگار کر دیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کی بقایا تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ نوکریوں سے جبری برطرف کرنے سمیت بقایا تنخواہیں مانگنے پر ہمیں جھوٹے کیسوں میں ملوث کرنے اور قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں نوکریوںپر بحال کرکے ہماری بقایا تنخواہیں جاری کی جائیں اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے،دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں