میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے

اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے

جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے۔ طویل عرصہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچنے پر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس پہنچ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے مجھے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں، پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کروں گا، جس طرح ہم نے 1998-99 اور 2013-14 میں ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں