میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سمندری طوفان گلاب میں شدت،الرٹ جاری

سمندری طوفان گلاب میں شدت،الرٹ جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہرقائد میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بننے والامون سون سسٹم بحیرہ عرب کی جانب منتقل ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، مون سون کا ایک نیا سسٹم 28 ستمبر سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بن سکتا ہے،نیا مون سون سسٹم 27 ستمبر کوسندھ میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ اگلے 2روز کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب خلیج بنگال میں بننے والا ڈیپ ڈپریشن سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا، سمندری طوفان کو گلاب نام دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان کے حوالے سے دوسراالرٹ جاری کیا،جس کے مطابق سمندر میں موجود ڈیپ ڈپریشن 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھا اور بعدازاں ڈیپ ڈپریشن سائیکلونک اسٹروم گلاب(یہ نام پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے)میں تبدیل ہوچکا ہے۔کراچی سے طوفان کا فاصلہ 2325 کلومیٹر ہے، طوفان ممکنہ طور پر بھارتی ساحلی مقامات شمالی آندھراپردیش اور اڑیسہ کوسٹ کی جانب جائے گا،پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں