میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے ساحلی زون کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے،وزیراعظم

کراچی کے ساحلی زون کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے، منصوبے سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے، منصوبے سے ماہی گیروں کیلئے ساحل سمندر صاف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت کم آمدنی والوں کیلئے 20 ہزار گھر بنیں گے، منصوبے سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ منصوبے سے کراچی کو دیگر ترقی یافتہ پورٹ سٹی کے برابر لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت بحری امور کو شاباش بھی دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں