عزیر بلوچ کیخلاف قانونی دائرہ مزید سخت
شیئر کریں
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قانونی دائرہ مزید سخت کردیا گیا۔ پولیس نے مجرم عذیر بلوچ کی ایک اور مقدمہ میں گرفتاری حاصل کرلی۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کلری پولیس نے عذیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجرم عزیر بلوچ نے فروری 2012میں ہلاک ساتھی ظفر بلوچ کے ہمراہ کلری کا گھیراو ٔکیا، عزیر بلوچ نے دیگر ساتھیوں کے ہمرہ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے، مجرم نے اس وقت کی کے آر سی کے عہدیدار کریم شاہ کے گھر پر حملہ کیا،حملہ میں کریم شاہ ذخمی ہوا، عزیر بلوچ اس مقدمہ میں مفرور تھا مجرم کی اس مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے، عذیر بلوچ کے خلاف تھانہ کلری میں الزام نمبر 31/2012کے تحت مقدمہ درج ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس کی رپورٹ منظور کرلی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ طلب کرلی۔