میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدر آباد سے کراچی آنیوالی وین میں آتشزدگی 10 مسافر جھلس کر جاں بحق

حیدر آباد سے کراچی آنیوالی وین میں آتشزدگی 10 مسافر جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی سے افسوسناک خبر آئی ہے جہاں سپر ہائی وے موٹروے پر وین میں آگ لگنے کے خوفناک واقعے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس تراب شاہ کے مطابق حادثہ نوری آباد کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس خوفناک آتشزدگی کی لپیٹ میں آ گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ الٹنے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تمام سوار افراد جھلس گئے اور اب تک 13 لاشوں کو بس سے نکال لیا گیا ہے۔فوری طور پر وین میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، موٹروے پولیس کا عملہ ریسکیو کاموں میں مصروف ہے جب کہ دیگر ریسکیو اداروں کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس کے اہلکار بھی پہنچ چکے ہیں۔ وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی اور نوری آباد کے قریب حادثےکا شکار ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں