میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وادی کشمیر ہائوسنگ پروجیکٹ کے میگا فراڈ پر الاٹیز سراپا احتجاج

وادی کشمیر ہائوسنگ پروجیکٹ کے میگا فراڈ پر الاٹیز سراپا احتجاج

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

عبداللہ ٹائون کی اراضی پر وادی کشمیر ہائوسنگ کے نام سے جعلی پروجیکٹ کی خرید وفروخت پر عبداللہ ٹائون کے الاٹیز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جعلی ہائوسنگ اسکیموں کی بھرمار کے باوجود متعلقہ ادارے کوئی کارروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو ایک المیہ ہے، ایسے ہم عبداللہ ٹائون کے الاٹیز کو قبضہ کون دلائے گا۔عبداللہ ٹائون کرسٹل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار عبدالعزیزنے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر پروجیکٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں بااثر لینڈ مافیا کے کارندے عبداللہ ٹائون کے سروے نمبرز 158,159.160,161/2 ظاہر کر کے سادہ لوح انویسٹرز سے لاکھوں روپے وصول کر چکے ہیں اس پروجیکٹ میں جو خریدو فروخت ہو رہی ہے وہ مارکیٹ ریٹ سے پچاس فیصد کم ہے یہی وجہ ہے کہ خریدار لالچ میں آ کر بغیر کسی تصدیق کے بکنگ کرا رہے ہیں۔ ان حالات میں کرسٹل گروپ اپنی ساکھ اور منظور شدہ اراضی لینڈ مافیا سے محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔عوام کو چاہیے کہ خرید وفروخت سے قبل متعلقہ اداروں سے تصدیق ضرور کرالیں تاکہ وہ اپنی جمع پونچی لٹنے سے بچا سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں