سارک وزرائے خارجہ اجلاس، شاہ محمود کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ
شیئر کریں
نیویارک میں سارک وزرا ئے خارجہ کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور احتجاج بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا۔اجلاس کے دوران جیسے ہی بھارتی وزیر خارجہ تقریر کرنے لگے تو شاہ محمود قریشی نے کھڑے ہو کر کہا کہ سارک وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں بیٹھوں گا، بھارتی ہم منصب کی تقریر نہیں سنوں گا، کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا، بھارت کے ہاتھ معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے قاتل سے بات نہیں کریگا، کشمیر کا محاصرہ اور بھارتی مظالم ختم ہونے تک بات نہیں ہوگی، اس کے ساتھ ہی وزیر خارجہ اٹھ کر باہر چلے گئے ۔بعدازاں وزیر خارجہ شاہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ سارک سربراہ اجلاس پاکستان میں ہوگا، اجلاس کے دوران بھارت نے پاکستان میں نمائندگی پر کوئی اعتراض نہ کیا، سربراہ اجلاس کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے طے کیا جائے گا۔