میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیریوں پر لگائی گئی پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں،امریکا

کشمیریوں پر لگائی گئی پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں،امریکا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی وزارت خارجہ کی معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر لگائی گئی پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ صدرٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں میں جلد نرمی کرے ، امریکا کو تیز رفتار کارروائی کی امید ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کو جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیاست دانوں کی نظر بندیوں پر تشویش ہے ،کشمیر سے حراست میں لیے گئے افرد کو آزاد کیا جائے تا کہ پاک بھارت کشیدگی کم ہو ، ہم امید کرتے ہیں کہ کشمیر میں جلد از جلد پابندیاں ختم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں فریق نے کہا تو ٹرمپ ثالثی کیلئے تیار ہیں، بھارت طویل عرصے سے معاملے پر کسی بیرونی کردار کو مسترد کرتا آرہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں