لاہور میں ڈینگی بے قابو، مزید 10 کیسز سامنے آگئے
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
لاہور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 10 مریض سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد 95 ہوگئی۔لاہور میں ڈینگی کے نئے 10 مریض سامنے آگئے ۔ ڈینگی کا شکار ہونے والے مریض جناح، گنگا رام اور شالامار ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 95 تک پہنچ گئیں۔دوسری طرف انسداد ڈینگی مہم کے دوروان مزید 7 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کر کے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ قائمقام ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے لیے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔