میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی تنصیبات پر حملے کے الزامات لگانے والے ثبوت فراہم کریں،حسن روحانی

سعودی تنصیبات پر حملے کے الزامات لگانے والے ثبوت فراہم کریں،حسن روحانی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ سعودی تنصیبات پر حملے کے الزامات لگانے والے ثبوت فراہم کریں، ایران کے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ ناممکن ہے ، امریکا کو ایران سے مذاکرات کے لئے دبائو کی پالیسی ختم کرنا ہو گی۔ نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیحسن روحانی نے کہا کہ جو لوگ ایران پر سعودی تنصیبات پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں وہ ثبوت فراہم کریں، ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکا کو دبا ئوکی پالیسی ختم کرکے ایٹمی معاہدے پر واپس آنا ہو گا، ایران کے میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ماضی میں قیدیوں کے تبادلے پر امریکا، ایران مذاکرات ہوئے تھے ۔ ایران نے امریکی قیدی رہا کر دیا مگر امریکا نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے یورپ کو ناقابل اعتماد قرار دے دیا، ایرانی حکام سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ تہران کو یورپی ملکوں پر دوبارہ اعتماد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ انہوں نے گیارہ میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی ممالک مستقبل میں بھی ایران کے لئے کچھ نہیں کر سکیں گے ، ان پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں