میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم کچھ دیر کیلئے خوشگوار

شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم کچھ دیر کیلئے خوشگوار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم کچھ دیر کیلئے خوشگوار ہوگیا تاہم بعد میں حبس کی صورتحال رہی جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔دوسری جانب بعض سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔گلستان جوہر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برسات کا حالیہ موسم پیرتک رہے گا۔آج بروز ہفتہ اور اتوار کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے ۔ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز بھی موسم گرم اور مرطوب رہا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصدرہا، حبس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں