میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاروق ستار کو ذمہ داریاں نہ سنبھالنے پر رکنیت سے خارج کرنے پر غور

فاروق ستار کو ذمہ داریاں نہ سنبھالنے پر رکنیت سے خارج کرنے پر غور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان سے مائنس ہونے کے بعد فاروق ستار تحریک انصاف کی قیادت کو رام کرنے میں ناکام ہو گئے تحریک انصاف کی جانب سے متحدہ کے ناراض رکن کو پارٹی میں شمولیت سے متعلق کلین چٹ میں جواب دے دیا گیا متحدہ پاکستان نے فاروق ستار کو آ ئندہ چند روز میں ذمہ داریاں نہ سنبھالنے پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ذرائع کے مطابق پارٹی میں مختلف وزارت کے منصب کی جنگ نے متحدہ کو ایک مرتبہ پھر متحد نہ ہونے پر مجبور کر دیا ہے. پارٹی میں متعدد سینئرزرہنماوں کو نظر انداز کیے جانے پرفاروق ستار اپنے ہم خیال رہنماجن میں علی رضا عابدی ،قمر منصور ،کامران اختر ودیگرشامل ہیں کا تعاون حاصل کرتے ہوئے گزشتہ کئی روز سے پارٹی سے علیحدہ ہیں اس ضمن میں متحدہ پاکستان کی جانب سے فاروق ستار کو تمام ترتحفظات دور کرنے کی پیشکش متعدد مرتبہ موصول ہونے کے باوجود بھی اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکی ہے گزشتہ دنوں خالد مقبول صدیقی کی جانب سے فاروق ستار سے رابطے کی صورت میں دونوں فریقین کے مابین کسی قسم کی کو ئی اہم پیش رفت نہیں ہو سکی ہے جس کے سبب فاروق ستار کو پارٹی میں واپس لانے سے متعلق تمام تر رابطے اورآزمائے گئے حربے بے نتیجہ بتائے جاتے ہیں، تاہم فاروق ستار کی جانب سے دوسری جماعت یعنی تحریک انصاف سے بیک ڈور رابطے بھی ان کے سیاسی مستقبل کو تاریکی سے نکالنے کے لیے کوئی خاص کردار ادا نہیں کر سکے ہیں ،تحریک انصاف کی جانب سے متحدہ رہنماکو پارٹی میں اہم عہدہ نہ دینے پر فاروق ستار کی جانب سے پی ٹی آ ئی میں شمو لیت کا فیصلہ بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔ متحدہ پاکستان میں حالیہ دنوں فاروق ستار کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق قیادت پر کئی سوالیہ نشان اُٹھ چکے ہیں جس کے تحت پارٹی کی مرکزی قیادت فاروق ستار کیخلاف پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھر پور قانونی چارہ جوئی کو تیار ہے، تاہم آ ئندہ چند روز میں فاروق ستار کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کیے جانے کے امکانات بھی واضح ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں