میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ آئینی درخواست میں وزیر اعظم ، چیئرمین پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق سیتا وائٹ سے پیدا ہونے والی بچی ٹیریان خان عمران خان کی بیٹی ہے، جبکہ عمران خان ٹیریان کی گارڈین شپ لے چکے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں باپ قرار دے چکا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں بھی اس بارے میں عمران خان پر الزامات لگ چکے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان پر لگنے والے الزامات پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور عمران خان کیخلاف الزام سچ ہونے پر انہیں صادق اور امین نہ ہونے پر نااہل قرار دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں