نیب نے اسحاق ڈار کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت مانگ لی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو( نیب) نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں موجود تمام جائیداد کو فروخت کرنے کی اجازت مانگ لی۔نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں ٗ ان کی ملک میں موجود تمام جائیدادوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کی جانب سے دائر درخواست کے متن کے مطابق اسحاق ڈار نیب اور عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیے جاچکے ہیں اور برطانیہ میں موجود ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہوا جس کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔