میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کا انکار،ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ

کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کا انکار،ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، کہتے ہیں کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملنے سے انکار کر دیا، جبکہ ٹروڈو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملاقات کی درخواست کی ہی کب تھی؟غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے چین پر امریکی مڈٹرم الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگائے جبکہ شمالی کوریا کو غیر جوہری بنانے کے لیے ٹائم لائن دینے سے انکار کر دیا۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملنے سے انکار کر دیا، کیونکہ وہ امریکا کے ساتھ بری طرح پیش آ رہے ہیں۔جسٹن ٹروڈو کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔ٹرمپ نے شیخی بگھارتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کے صدر بننے کی وجہ سے شمالی کوریا سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، انہوں نے شمالی کوریا کو غیر جوہری بنانے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن دینے سے بھی انکار کردیا، کہا کہ اس کام میں 5ماہ لگیں، 2سال، 3یا 5سال کوئی فرق نہیں پڑتا۔چین پر امریکا کے مڈ ٹرم انتخابات میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین ٹرمپ کی جیت نہیں چاہتا کیونکہ انہوں نے چین کو تجارت پر چیلنج کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں