میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم ہاؤس کی 8 بھینسیں 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں نیلام

وزیراعظم ہاؤس کی 8 بھینسیں 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں نیلام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم ہاؤس میں موجود قیمتی گاڑیوں کے بعد 8 بھینسیں بھی نیلام کردی گئیں جس میں سے 2 بھینسیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے خریدیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کیلیے پہلے مرحلے میں لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں 8 بھینسوں کو نیلام کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں نیلام کی گئیں 3 بھینسیں، 4 کٹیاں اور ایک کٹا 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا اور خریداروں سے نقد رقم وصول کر کے انہیں بھینسیں حوالے کردی گئیں ٗاس سے قبل بھینسوں کو نیلامی کے دوران خریداروں اور وزیراعظم ہاؤس کے عملے کے درمیان بولی پر نوک جھونک بھی ہوئی۔خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے جس پر وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے کہا یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے دو کارکنان نے دو بھینسیں بالترتیب 3 لاکھ اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں خریدیں، خریدار حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ بھینس نواز شریف کی نشانی ہے جسے وہ اپنے ڈیرے میں رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں