میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ انسداد رشوت ستانی، 70اساتذہ کی ترقیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

محکمہ انسداد رشوت ستانی، 70اساتذہ کی ترقیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

محکمہ انسداد رشوت ستانی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کو بنیاد بناتے ہوئے 70اساتذہ کی خلاف ضابطہ ترقیوں کے خلاف اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا واضح رہے 2016میں سابق شہری حکومت کے دور نظامت میں یہ ترقیاں عمل میں لائی گئی تھیں اس حوالے سے یاد رہے مذکورہ ترقیوں کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے قواعدو ضوابط کے بر خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اس حوالے سے محکمہ انسدا درشوت ستانی کے ذمہ دار ذرائع کے نمائندہ جرأت سے بات چیت کرتے ہوئے گزشتہ روز روزنامہ جرأت میں چھاپی جانے والی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا اور بتایا شہر بھر کی ضلعی بلدیات سے جواب طلب کرلیا گیا ہے.
ذرائع نے بتایامتعلقہ افسران و ملازمین کی سروس پروفائل متعلقہ اکاؤنٹس آفیسر کی تصدیق کے ساتھ فوری جمع کروانے کے احکامات جاری کیے گیے ہیں تمام تر میسر دستاویزات تصدیق شدہ ہوں انسداد محکمہ رشوت ستانی کے ذمہ دار ذرائع نے مزید بتایا اس حوالے سے تاحال ضلع جنوبی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن شعیب عالم خان ،سپروائزر عبدالغفار صدر زون کاشف ہیڈ کلرک ، ضلع جنوبی ،ہیڈ کلرک منصور احمد خان نے جانچ پڑتال کے عمل کے لیے محکمہ انسدادرشوت ستانی کے دفتر کا معلوماتی دورہ کیا ذمہ دار افسر نے واضح کردیا نوٹس لیے گیے تما م اساتذہ کو ازخود حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا تحقیقات مکمل ہوتے ہی قانون اپنا راستہ اختیار کریگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں